واشنگٹن ڈی سی میں موجود پاکستانی ایمبیسی کے سابق پریس اتاشی ندیم ہوتیانہ کی وفات پر پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن کی طرف سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ ورجینیا اور میری لینڈ میں ان کے دوستوں کا ایک وسیع حلقہ احباب موجود تھا ، تعزیتی ریفرنس میں تینوں ریاستوں سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔