امریکہ
سینئر صحافی ارشد شریف کے ایصال ثواب کےلئے امریکہ میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے ایک ٹرسٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صف اول کے ریسرچ جرنلسٹ ارشد شریف کی بیہمانہ موت پر جہاں دنیا بھر کی پاکستانی کمیونٹی افسردہ ہے وہیں امریکہ میں بسنے والے پاکستانیوں نے بھی اس کا درد محسوس کیا، پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ریاست ورجینیا میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ورجینیا کے علاؤہ میری لینڈ ، فلوریڈا ، واشنگٹن ڈی سی اور ٹیکساس سے بھی پاکستانی نژاد شہری، سیاسی اور کاروباری شخصیات اور صحافی شریک ہوئے ، مسلمز فار امریکہ کے صدر چودھری ساجد تارڑ خطاب کرتے ہوئے ارشد شریف کی شاندار صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے قلم سے حق اور سچ کی آواز بلند کی اور پاکستان میں جمہوریت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ، ارشد شریف روشنی کا ایسا مینار تھے جس سے نوجوان صحافی راہنمائی حاصل کرتے رہیں گے ، تقریب کے مہمان خصوصی سینیر صحافی آصف علی بھٹی نے پاکستان کے صحافیوں کی مشکلات کا زکر کرتے ہوے کہا کہ پاکستان میں حالیہ عرصے میں میڈیا اداروں میں مبینہ بحران کے باعث سیکڑوں صحافی بے روزگار ہو چکے ہیں جب کہ کئی صحافیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی جب کہ سالہا سال سے تنخواہوں میں کوئی اضافہ بھی نہیں ہوا۔ صحافیوں پر ذہنی دباؤ کا مسئلہ ختم ہونے کا مستقبل قریب میں کوئی امکان نہیں ہے۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ صحافیوں کے لیے چیلنجز بڑھ رہے ہیں۔ دباؤ بڑھتا جا رہا ہے تقریب سے ، سینیر صحافی ندیم جعفری ‘ سینیر صحافی انور اقبال ‘سینیر صحافی فیض رحمان ‘ شاعرہ اور ادیب بینا گویندی ‘ کمیونیٹی لیڈرز منیر کھٹانا ‘ جانی بشیر ‘ نصرت جمال ‘ ڈاکٹر جاوید منضور سمیت دیگر افراد نے خطاب کیا، نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن کے صدر خرم شہزاد اور جنرل سیکرٹری یوسف چودھری نے پاکستان میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے ایک فنڈ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا جوکہ معاشی مشکلات سے دو چار صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کی ضروری امداد کرے گا ، تنظیم کی طرف سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی شہری اور صحافی اپنے پاکستانی عوام اور میڈیا سے وابستہ افراد کے شانہ بشانہ ہیں