پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کے ساتھ مل کر “کیریئر کونسلنگ” ایونٹ کا انعقاد کیا تاکہ طلباء کو “امریکی سفارت کار کیسے بنیں اور یو ایس فارن سروس (یو ایس ایف ایس) میں بطور فارن سروس آفیسر (ایف ایس او) کیسےشامل ہوں” جیسے سوالات کے جوابات مل سکیں۔
اس تاریخی اور اہم ایونٹ کی بنیادی توجہ نوجوانوں کو امریکی محکمہ خارجہ میں کیریئر کے مواقع کے بارے میں، اور خاص طور پر سفارتی خدمات سے آگاہ کرنا تھا۔ تھامس روزن برگر اور روی چنددائی نے پاکستانی امریکی نوجوانوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
تاریخ: بدھ ، 13 اکتوبر۔