صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ان دنوں امریکہ کے نجی دورے پر ہیں ، جہاں ان کے اعزاز میں پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن نے ریاست ورجینیا میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں مختلف مکاتب فکر کی سرکردہ شخصیات ، بزنس مینوں اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی ، گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہر اچھے برے حالات میں اپنے آبائی وطن کا ساتھ دیتے ہیں ، اس وقت ملک کو ڈونیشن کی نہیں بلکہ انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے