پاکستانی امریکن پریس ایسو سی ایشن کی جانب سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں تعینات ہونے والے پاکستان کے سفیر جناب رضوان سعید شیخ کے اعزاز میں عشائیہ۔
سفیر پاکستان نے امریکہ میں مقیم تمام پاکستانیوں کو پاکستان کا سفیر قرار دیا اور انکے لیے ہمہ وقت کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمایاں شخصیات اور پاکستان اور امریکہ سے مدعو کیے گئے صحافیوں کی خصوصی شرکت۔
وائس آف امریکہ میں جنوبی ایشیا ڈائریکٹر عائشہ تنظیم، سیاسی رہنما ساجد تارڑ، علمی شعبہ سے اکبر ایس احمد، اور امریکی محکمہ خارجہ میں پاکستان ڈیسک سے ولید ہاشمی نے خیالات کا اظہار کیا۔
امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی گراں قدر خدمات کے لیے مقامی صحافیوں ، سیاست دانوں اور کمیونٹی رہنماؤں کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔
کیٹرنگ اور ایونٹ مینجمنٹ کے فرائض پاپا کی ایسوسی ایٹ میمبر عمارہ لودھی نے انجام دیئے












































