اشنگٹن: پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن کی جانب سے امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدار ولید ھاشمی وائس آف امریکہ میں ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا عائشہ تنظیم، مسلمز فار امریکہ کے صدر اور ری پبلکن پارٹی کے راہنما ڈاکٹر ساجد تارڑ، علمی شعبہ سے اکبر ایس احمد، پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے صدر علی راشد -ریاست اوھایو کے پولیس چیف کیپٹن کامران – ھیوسٹن سے ڈاکٹر مہوش مارٹن۔فلوریڈا سے عبدالرؤف شکوری اور دیگر شخصیات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر روشنی ڈالی،
مختلف مکتبہ فکر تعلق رکھنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے بہتر تعلقات سے امن کو فروغ ملے گا اور عوام ایک دوسرے کے قریب آسکیں گے
پروگرام کی نظامت یوسف چوھدری (جنرل سیکریٹری) ۔ثاقب الا سلام (انفارمیشن سیکریٹری ) صوفی جے نے کی جبکہ ایونٹ مینجمنٹ کے فرائض عمارہ لودھی (ایسوسی ایٹ ممبرپاپا) نے انجام دیے ۔
پاپا کے صدر خرم شہزاد نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر نے ٹیم اور شرکاء کا شکریہ اداکیا






















































































